زرعی یونیورسٹی شعبہ انٹومالوجی اور پاکستان انٹومالوجیکل سوسائٹی کے اشتراک سے تین روزہ بین الاقوامی انٹومالوجیکل کانگریس آج شروع ہورہی ہے

جمعرات 15 دسمبر 2016 23:49

فیصل آباد۔15 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2016ء) زرعی یونیورسٹی فیصل آباد شعبہ انٹومالوجی اور پاکستان انٹومالوجیکل سوسائٹی کے اشتراک سے تین روزہ بین الاقوامی انٹومالوجیکل کانگریس آج شروع ہورہی ہے ۔

(جاری ہے)

صوبائی سیکرٹری زراعت محمد محمود نیو سینٹ ہال میں منعقد ہونے والی کانگریس کے افتتاحی سیشن میں مہمان خصوصی کے طور پر شریک ہونگے جبکہ وزیرزراعت و پروچانسلرجامعہ زرعیہ نعیم اختر خاں بھابھہ ہفتہ 17دسمبر کو کانگریس کے اختتامی سیشن کی صدارت کریں گے ۔

پنجاب ایگریکلچر ریسرچ بورڈ (پارب)کے تعاون سے تین روزہ کانگریس میں پاکستان امریکہ چین اور ترکی کے ماہرین پنک بولورم سٹرس گریننگ ملی بگ فروٹ فلائی اور دوسرے اہم معاملات پر تحقیقی مقالے پڑھیں گے۔ وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹر اقراراحمد خاں(ستارہ امتیاز)ڈین کلیہ زراعت ڈاکٹر محمد امجد اور چیئرمین ڈاکٹر محمد جلال عارف کانگریس کے میزبان ہونگے ۔ اس موقع پر سرکٹ ہائوس کے عقب میں پیسٹی سائیڈ کمپنیاں اپنے سٹالز بھی لگائیں گی ۔

متعلقہ عنوان :