اردو فی البدیہہ تقریری مقابلہ محمد عبداللہ جبکہ اقبالیات کا مقابلہ محمد وقار نے جیت لیا

جمعرات 15 دسمبر 2016 23:47

فیصل آباد۔15 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2016ء)چیئرمین بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد پروفیسر مہر غلام محمد جھگڑکی خصوصی ہدایت پر علمی و ادبی مقابلہ جات سال 2016ء برائے سکولز طلباء (بوائز) کے سلسلہ میں گزشتہ روز گورنمنٹ نیو ماڈل ہائی سکول غلام محمد آباد فیصل آباد میں فی البدیہہ اردو تقریر و اقبالیات کے الگ الگ نشستوں میں مقابلے زیر صدارت گلشیر پرنسپل گورنمنٹ ہائی سکول سلطان باہو جھنگ و ہارون الرشید پرنسپل گورنمنٹ ہائی سکول منڈا جھنگ منعقد ہوئے۔

ریسرچ انویسٹی گیٹر رانا ذوالفقار علی منہاس کے مطابق ججز کے فیصلہ کی روشنی میں پہلی نشست میں ہونے والے فی البدیہہ اردو تقریر کے مقابلہ میں اسامہ بن زید ہائی سکول فیصل آباد کے طالب علم محمد عبداللہ اول‘ گورنمنٹ ہائی سکول نمبر2 سمندری کے طالب علم محمد حذیفہ عبداللہ دوئم اور گورنمنٹ ہایئر سیکنڈری سکول اواگت فیصل آباد کے طالب علم محمد وقار سوئم رہے۔

(جاری ہے)

اسی طرح دوسری نشست میں ہونے والے اقبالیات کے مقابلہ میں گورنمنٹ مسلم ہائی سکول طارق آباد کے طالب علم محمد علی نے پہلی ‘ گورنمنٹ کمپری ہینسو ماڈل ہایئر سیکنڈری سکول سمن آباد فیصل آباد کے طالب علم حافظ محمد زُمر صفدر نے دوسری اور گورنمنٹ ہائی سکول کوٹ سائی سنگھ جھنگ کے طالب علم حسنین مرتضیٰ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔یاد رہے کہ (آج) 16دسمبر بروز جمعتہ المبارک گورنمنٹ جامع ماڈل ہایئر سیکنڈری سکول سمن آباد فیصل آباد میں سیرت النبیﷺ کوئز کے مقابلے ہوں گے۔