فیصل آباد،ڈسٹرکٹ فوڈکوالٹی کنٹرول کمیٹی نئے سرے سے تشکیل

جمعرات 15 دسمبر 2016 23:47

فیصل آباد۔15 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2016ء)ڈی سی او سلمان غنی نے ڈسٹرکٹ فوڈکوالٹی کنٹرول کمیٹی کو نئے سرے سے تشکیل دیاہے ۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں جاری ہونے والے ترمیمی نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی سی اوکمیٹی کے چیئرمین ہوں گے جبکہ ای ڈی او ہیلتھ کووائس چیئرمین اور ڈی اوہیلتھ (ہیڈکوارٹرز)کو کمیٹی کا سیکرٹری مقررکیاگیا ہے۔ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرول کمیٹی میں متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر،ڈی ڈی او ہیلتھ اور چیف فوڈ انسپکٹرممبرز ہوں گے۔نوٹیفکیشن کے مطابق سابقہ وائس چیئرمین علی عثمان ارشد کو ڈی نوٹیفائی کردیاگیا ہے۔