موت کے بعد سب انسان ختم ہوجاتے ہیں، مولانا طارق جمیل

جنید جمشید کے جنازے میں عوام کی اتنی بڑی تعداد دیکھ کر یقین ہوگیا وہ لوگ کتنے خوش قسمت ہوتے ہیں جن کے جنارے میں اتنے زیادہ چاہنے والے شامل ہوں ، خطاب

جمعرات 15 دسمبر 2016 23:23

موت کے بعد سب انسان ختم ہوجاتے ہیں، مولانا طارق جمیل
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 دسمبر2016ء) معروف عالم دین طارق جمیل نے کہا ہے کہ موت کے بعد سب انسان ختم ہوجاتے ہیں۔ ہم آج اللہ کی امانت کے اس کے سپرد کرنے آئے ہیں ، انہوں نے کہا کہ جنید جمشید کے جنازے میں عوام کی اتنی بڑی تعداد دیکھ کر یقین ہوگیا کہ وہ لوگ کتنے خوش قسمت ہوتے ہیں جن کے جنارے میں اتنے زیادہ چاہنے والے شامل ہوتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے جنید جمشید کی نماز جنازہ سے قبل اے کے ڈی گرائونڈ میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہر انسان کو موت کا مزہ چکھنا ہے ، جنید جمشید ہمارے درمیان نہیں لیکن جب میں اس کا نام اپنی زبان پر لاتا ہوں تو میری آنکھوں میں آنسو آ جاتے ہیں۔ انسان کو چاہئے کہ اس کی موت کے وقت اس کا خدا اس سے راضی ہو ، اگر اس کا خدا اس سے راضی ہو تو اس کی زندگی کامیاب ہے اور اگر اس کا خدا اس سے راضی نہ ہوا تو اس کی زندگی کا کوئی فائدہ نہیں۔

(جاری ہے)

نماز جنازہ کے موقع پر کئی رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے اور لوگ زاروقطار روتے رہے۔اس موقع پر مرحوم کے بھائی کاکہناتھاکہ فخر ہے کہ شہید کوقومی پرچم میں لپیٹ کرکراچی لایاگیا۔جنیدجمشید کو پوری قوم کا سلام ہے، آج معلوم ہوگیاکہ بھائی کو پوری قوم پیار کرتی ہے، ان کی نماز جنازہ کے لیے پہلے معین خان اکیڈمی کے مقام کاانتخاب کیاگیاتھا تاہم ان کی نماز جنازہ اے کے ڈی گرائونڈ ڈیفنس فیز8میں ادا کی گئی۔

متعلقہ عنوان :