چنیوٹ،پولیس کا اشتہاریوں اور جرائم پیشہ افراد کیخلاف کریک ڈائون،10 اشتہاریوں سمیت 30 افراد گرفتار

جمعرات 15 دسمبر 2016 23:19

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 دسمبر2016ء) چنیوٹ پولیس نے ڈی پی او چنیوٹ کیپٹن(ر)مستنصر فیروز کی ہدایت پر اشتہاریوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئی10 اشتہاریوں سمیت 30 افراد کو گرفتار کرلیا۔مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 9 اشتہاریوں کو گرفتار کرلیا گیا۔عمر حیات Si اور ارشاد حسینAsi نے کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر ملزمان شوکت اور شفیق کو گرفتار کرلیا۔

فیاض حسین Asi اور اختر پرویز Asi نے پٹرول پمپس کے سیکیورٹی انتظامات SOP کے مطابق نہ کرنے پر ملزمان ربنواز اور سکندر کو گرفتار کرلیا۔سائونڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر تصور احمد Asi نے ملزم تصور کو گرفتار کرلیا۔سود خوری کرنے پر ملزم محمد علی کو گرفتار کر لیاگیا۔

(جاری ہے)

مجرمان اشتہاریوں کو پناہ دینے پر محمد اقبالAsi،آصف سلطان Asi،ظفر حیات Si،شہباز خانAsi،حسن رضا Asi،محمد یسینAsi،سرفراز خانSi اور دانش جہانگیرAsi نے ملزمان اسلم،حیدر،عنصر،ربنواز،ابرار،عثمان،مرجا،سرفراز کو گرفتار کرلیا۔

محمد افضلAsi،راشد حسنAsi،آفتاب افضلAsiنے 1662 گرام چرس،205 لیٹر شراب،170 لیٹر لہن معہ چالو بھٹی برآمد کرکے ملزمان نواز،ساجد،سکندر اور آصف کو گرفتار کرلیا۔ناجائز اسلحہ برآمد ہونے پر محمد اقبال Asi اور محمد افضل Asi نے پسٹل اور رپیٹر برآمد کرکے ملزمان تنویر اور خالد کو گرفتار کرلیا۔

متعلقہ عنوان :