انڈیا بیرونی قوتوں کی شہ پر ایک بار پھر پاکستان میں مشرقی پاکستان کی تاریخ دہرانا چاہتا ہے،جماعة الدعوة جنوبی پنجاب کے مسئول ابو معاذ عمران کا اجلاس سے خطاب

جمعرات 15 دسمبر 2016 23:19

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 دسمبر2016ء) جماعة الدعوة جنوبی پنجاب کے مسئول ابو معاذ عمران نے کہا ہے کہ انڈیا بیرونی قوتوں کی شہ پر ایک بار پھر پاکستان میں مشرقی پاکستان کی تاریخ دہرانا چاہتا ہے ۔ اس مقصد کیلئے بلوچستان، سندھ اور دیگر علاقوں میں تخریب کاری و دہشت گردی کیلئے اربوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں لیکن اس کی یہ سازشیں ان شاء اللہ کسی صورت کامیاب نہیں ہوں گی۔

بھارت سرکار کو یا د رکھنا چاہیے کہ یہ 1971ء والا پاکستان نہیں ہے۔یہ اللہ کے فضل و کرم سے ایٹمی قوت رکھنے والا ملک ہے۔وہ مرکز ابن باز رشید آباد میں جنوبی پنجاب کے تمام اضلاع کے ضلعی ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ اجلاس میں جماعة الدعوة ملتان کے مسئول میاں سہیل احمد ،جماعة الدعوة بہاولپور کے مسئول حافظ ابو ہریرہ،جماعة الدعوة خانیوال کے مسئول عبد اللہ عمیر،جماعة الدعوة مظفر گڑھ کے مسئول رانا عمر فاروق،جماعة الدعوة لیہ کے مسئول حافظ عبدالمنان ،جماعة الدعوة لودھراں کے مسئول عبدالرحمان سیاف،جماعة الدعوة ڈیرہ اسماعیل خان کے مسئول قاری عبدالقدوس،جماعة الدعوة بھکر کے مسئول ابو احسان و دیگربھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

جماعة الدعوة جنوبی پنجاب کے مسئول ابو معاذ عمران کا کہنا تھا کہ بھارت میں ہندو انتہاپسند تنظیم بی جے پی اور نریندر مودی کے برسراقتدار آنے کے بعد پاکستان کیخلاف سازشیں بہت بڑھ چکی ہیں۔پوری پاکستانی قوم افواج پاکستان کے ساتھ مل کر ازلی دشمن بھارت کو ناکوں چنے چبوانے کیلئے تیار ہے۔ بھارت سرکار اور اس کی خفیہ ایجنسیوں کی وطن عزیز پاکستان کو نقصان پہنچانے کی سازشیں ناکام بنانے کیلئے پوری قوم متحد و بیدار ہے۔

مسلم مقبوضہ خطوں میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کی جا رہی ہیں۔ بڑی طاقتوں کی خوشنودی کے لیے سلامتی کونسل کی دہری پالیسی قبول نہیں۔ کشمیر، برما، فلسطین اور دیگر مقبوضہ خطوں کے مسلمانوںکو طاقت کے بل بوتے پر یرغمال بنانا سب سے بڑی دہشت گردی ہے۔ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے عالمی منشور کی سب سے زیادہ خلاف ورزی کرنے والا ملک بھارت ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سندھ میں اقلیتوں کے حقوق کی آڑ میں قبول اسلام سے متعلق بل بھارت کی خوشنودی کے لیے بنایا گیا ہے۔ پاکستانی کی نظریاتی اساس پر کیے گئے حملے کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔