خیبر ایجنسی، پاک افغان ٹرانسپورٹ یونین نے پہہ جام ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا

جمعرات 15 دسمبر 2016 23:18

خیبر ایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 دسمبر2016ء)پاک افغان ٹرانسپورٹ یونین نے پہہ جام ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا پاک افغان ٹرانسپورٹ یونین کے تحفظات ختم کرنے کی یقین دہانی پر ہڑتال ختم کر دی گئی پولیٹیکل انتظامیہ کے حکام اور افغان حکام سے یونین کے عہدیداروں کی کامیاب مذاکرت ٹرانسپورٹروں کے ساتھ کہیں ظلم نہیں ہونے دیا جائیگا ، گاڑیاں چل پڑی۔

(جاری ہے)

ٹرانسپورٹروں نے خوشی کا اظہار کر دیا لنڈی کوتل پریس کلب میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے صدر حاجی محمد یوسف، یونین کے صدر جہانزیب آفریدی اور سینئرنائب صدر ملکزادہ ندیم آفریدی ، جنرل سیکریٹری سکندر حیات ، طو رخم ٹرانسپو رٹ صدر حاجی عظیم اللہ شنواری او ر سینئرنائب صد یادو اللہ شنواری نے کہا کہ آج انہوں نے افغان ٹرانسپورٹ یونین کے عہدیداروں حاجی قاسم خان و دیگربشمول شمشاد ٹولنہ کے ہمراہ دونوں ممالک کے متعلقہ حکام طورخم کے تحصیلدار شمس الاسلام اور افغان کمیسار کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد پہیہ جام ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا مزید مزاکرات کے لئے دونوں یونین کے عہدیداروں کی اٹھ رکنی کمیٹی بنائی گئی ہے جو آئندہ چند روز میں مسائل کے پائدار حل کے لئے متعلقہ حکام کے ساتھ تفصیلی مذاکرات کریگی دونوں طرف سے ہڑتال ختم کرنے پر رضامندی ظاہر کی گئی ہے اور ہڑتال ختم ہوتے ہی گاڑیاں چل پڑیں ہیں انہوں نے کہا کہ اگر ٹرانسپورٹروں کے جائز مطالبات نہیں مانے گئے تو وہ ایک بار پھر ہڑتال کی کال دینگے انہوں نے پاکستانی حکام کا بھی شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے یونین کے عہدیداروں کے ساتھ مذاکرات کی کامیابی اور مسائل کے حل کے لئے تعائون کیا ۔