اپنے دور اقتدار میںسرکاری ملازمتیں فروخت کرنے اور قومی دولت کو شیر مادر سمجھ کر ہضم کرنے والے کسی طور پختونوں کے لیڈر ہونے کا حق نہیں رکھتے ،عوام ان کے اصل چہرے جان چکے ہیں ، آئندہ الیکشن میں یہ لوگ صوبے کی سیاست سے مکمل آٹ ہوجائیں گے

صوبائی وزیر تعلیم محمد عاطف خان کا شمولیتی تقریب سے خطاب

جمعرات 15 دسمبر 2016 23:18

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 دسمبر2016ء) صوبائی وزیر تعلیم محمد عاطف خان نے کہا ہے کہ اپنے دور اقتدار میںسرکاری ملازمتیں فروخت کرنے اور قومی دولت کو شیر مادر سمجھ کر ہضم کرنے والے کسی طور پختونوں کے لیڈر ہونے کا حق نہیں رکھتے عوام ان کے اصل چہرے جان چکے ہیں اور آئندہ الیکشن میں یہ لوگ صوبے کی سیاست سے مکمل آٹ ہوجائیں گے ۔

یہ بات انہوں نے یونین کونسل کٹہ خٹ کے علاقے امجد خان بانڈہ میں مقامی کونسلر نوار خان کی پیپلز پارٹی سے مستعفی ہوکر تحریک انصاف میں شمولیت کے سلسلے میں منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔اس موقع پر ضلعی کونسلر شاہد باچہ اور پی ٹی آئی کے رہنما طارق آریانی ،رشید خان بھی موجود تھے ۔ عاطف خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے تین سال کے دوران اپنی کوششوں سے کرپشن کو کافی حد تک کم کر دیا ہے ،سرکاری محکمے سیاسی مداخلت سے پاک کئے گئے ہیں جس کی وجہ سے جوابدہی کا احساس پیدا ہوا ہے اور عوام کے مسائل بہتر انداز میں حل ہورہے ہیں ۔

(جاری ہے)

ماضی کے حکمرانوں نے پولیس اور پٹواری کو سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کیا اور اپنے سیاسی مخالفین کو پولیس کے ذریعے ڈرانے دھمکانے اوراپنے لیے پیسے پیدا کرنے کے لیے استعمال کیا ، ملازمتیں ریوڑیوں کی طرح بیچی گئیں اور اہل اور غریب بچے روزگار کے لیے ترستے رہے ۔تاہم ہماری حکومت نے میرٹ اور اہلیت کو ملازمت کے لیے معیار بنایا محکمہ تعلیم اور پولیس سمیت دیگر محکموں میں ہزاروں بھرتیا ں خالص میرٹ اور صلاحیت کی بنیاد پر کی گئیں جس کے نتیجے میں اب اعلی تعلیم یافتہ اساتذہ سرکاری سکولوں میںغریب عوام کے بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کر رہے ہیں سکولوں میں اساتذہ اور ہسپتالوں میں ڈاکٹروں اور دیگر عملے کی حاضری کو یقینی بنایا گیا ہے ۔

سرکاری سکولوں میںانگلش میڈیم کو نافذ کیا گیا ہے اور انشا اللہ انہی سکولوں میں پڑھنے والے غریب عوام کے بچے آئندہ سی ایس ایس اور پی ایم ایس کے امتحانوں میں مراعات یافتہ طبقات کی اجارہ داری کو ختم کریں گے۔روایتی سیاستدانوں نے ایک سازش کے تحت سرکاری تعلیمی اداروں میں نکمے لوگ بھرتی کرکے جان بوجھ کر ان اداروں کو تباہ کیا تھا تاکہ غریب ہمیشہ غریب رہے اور یہ لوگ قومی دولت کی لوٹ مار کرتے رہیں اور کوئی بھی ان سے پوچھنے والا نہ ہو لیکن اللہ نے عمران خان کی شکل میں اس قوم کو ایک حقیقی لیڈر دیا ہے جو اجارہ دار طبقات کی سیاست کو لپیٹ دے گا اور ملک میں منصفانہ نظام عمران خان کی قیادت میں ہی قائم ہوگا جس میں غریبوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہوں گے اور ان کو جاگیرداروں اور خوانین کے حجروں سے نجات ملے گی ۔

متعلقہ عنوان :