وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے محکمہ اطلاعات خیبر پختونخوا کے پبلسٹی پلان کی منظوری دے دی
جمعرات 15 دسمبر 2016 23:01
(جاری ہے)
وزیر اعلی نے کہا کہ حکومت نے ریکارڈ قانون سازی کی ہے اور ہر سرکاری ادار ے میں اصلاحات متعارف کروائی ہیں۔اداروں کو سیاست سے پاک کیا اور انہیں صحیح معنوں میں عوام کا خادم بنایا۔
انہوں نے ہدایت کی کہ مجوزہ پبلسٹی پلان کے ذریعے سابقہ حکومتوں اور موجودہ حکومت کا تقابلی جائزہ کرکے عوام کو موجودہ حکومت کی فلاحی سرگرمیوں کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے غیر ضروری اخراجات کی حوصلہ شکنی کی اور عوام کا پیسہ عوام کی فلاح وبہبود پر خرچ کرنے کا کلچر متعارف کروایا اور سسٹم کو عوام کی توقعات کا آئینہ دار بنایا۔پرویز خٹک نے مالی نظم وضبط اور وسائل کے ضیاع کے بارے میں حکومت کے اقدامات کی مناسب تشہیر پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ عوام کو آگا ہ کیا جائے کہ آج کا خیبر پختونخوا ماضی سے کتنا مختلف ہے اور موزانہ کرکے صحیح اور غلط کے بارے میں عوام میںشعور پیدا کیا جائے۔وزیر اعلی نے کہا کہ بہتر مالی نظم و ضبط کے ذریعے فنڈز کو عوامی فلاح وبہبود کیلئے مختص کیا گیا اورعوام واضح فرق محسوس کر رہے ہیں جس کے بارے میں بھرپور تشہیر اور آگہی وقت کی ضرورت ہے تاکہ عوام کو معلوم ہو سکے کہ حکومت کی ترقیاتی حکمت عملی کے ان کی زندگی پر کیا مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ پرویز خٹک نے کہا کہ ریکارڈ قانون سازی اور اصلاحات نے فرسودہ نظام کو یکسر تبدیل کر دیا ہے نظام میں شفافیت لائی گئی ہے جس سے بہتر طرز حکمرانی وجود میں آئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ تشہیری منصوبہ محض حکومتی اقدامات کی تعریف تک محدود نہیں رہنا چاہئے بلکہ عوام کو تصویر کے دونوں رخ دکھانے چاہئے تاکہ وہ حقائق کی تہہ تک پہنچ سکیں اور اچھے برے کو جانچ سکیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
-
رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
-
چیف جسٹس پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کو انصاف دلوائیں : خرم نوازگنڈاپور
-
نوازشریف کے دیرینہ ساتھی مرزا آصف بیگ انتقال کرگئے
-
اوکاڑہ گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل
-
لانڈھی دھماکا، وزیر ِداخلہ سندھ کا پولیس کیلئے انعام و اسناد کا اعلان
-
لانڈھی دھماکے کا زخمی دم توڑ گیا، دوسرا وینٹی لیٹر پر منتقل
-
لاہور : تین سرکاری ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے کا بجٹ جاری
-
سرکاری لیبارٹریز نے ڈینگی مریضوں کی تشخیص بند کر دی
-
اسلام آباد کے شہریوں کے لئے شروع کئے جانے والے ہائوسنگ کے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا ، کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ،ریاض پیرزادہ
-
فیصل آباد سے پتوکی اپنے سسرال آئے شخص نے خود کو فائر مارکر خودکشی کرلی نعش ہسپتال پتوکی منتقل
-
ملتان: تندور مالکان نمایاں مقامات پر 100 گرام روٹی کی قیمت 15 روپے آویزاں کریں، ڈپٹی کمشنر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.