پنڈی گھیب پولیس کا جوئے پر چھاپہ ، ایک شخص گرفتار ،تین فرار

جمعرات 15 دسمبر 2016 23:01

پنڈی گھیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 دسمبر2016ء) پنڈی گھیب پولیس کا جوئے پر چھاپہ ۔ ایک گرفتار جبکہ تین فرار۔ پولیس نے مقدمہ درج کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ پنڈی گھیب چوہدری ذوالفقارکو مخبر کے ذریقے اطلاع ملی کے موضع کسراں میں کھیتوں کے اندر سر عام جوئے بازی ہو رہی ہے۔سب انسپکٹر لیاقت نے ایک چھاپہ مار ٹیم تشکیل دی۔پولیس نے کامیاب چھاپہ مار کر کھیتوں کے اندر جواء کھلتے ہوئے نور خان کو موقع پر گرفتار کر لیا۔ جبکہ تین افراد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔دائوپر لگی رقم تقریبا دو لاکھ روپے پولیس نے قبضے میں لے لی۔پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

متعلقہ عنوان :