ممتاز سماجی و سیاسی رہنما معراج محمد خان کی جدوجہد کے حوالے کتاب کی تقریب رونمائی

جمعرات 15 دسمبر 2016 23:01

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 دسمبر2016ء)ممتاز سماجی و سیاسی رہنما معراج محمد خان کی جدوجہد کے حوالے سے رشید جمال کی مرتب کردہ کتاب ’’معراج محمد خان۔

(جاری ہے)

بائیں بازو کی آخری شمع بھی گل ہوئی‘‘ کی تقریب رونمائی 16 دسمبر(آج) کراچی پریس کلب میں منعقد ہوگی جس کی صدارت معروف بیرسٹرصبغت اللہ قادری ’’QC‘‘کریں گے جبکہ میئر کراچی وسیم اختر مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کریں گے۔ اس موقع پر معراج محمد خان کی سیاسی، سماجی جدوجہد پر شہر کی مختلف سیاسی، سماجی ، علمی و ادبی شخصیات اظہار خیال کریں گی۔۔