لاہور، جیلانی پارک میں مختلف سکولوں کے بچوں نے آرمی پبلک سکول کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے شمعیں روشن

جمعرات 15 دسمبر 2016 22:59

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 دسمبر2016ء) صوبائی دارالحکومت میں معروف جیلانی پارک میں مختلف سکولوں کے بچوں نے آرمی پبلک سکول کے شہید طالب علموں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے گزشتہ شام شمعیں روشن کی۔ اس موقع پر شہر کے مختلف سکولوں کے طالب علموں، اساتذہ اور بچوں کے والدین کی کثیرتعداد نے شرکت کی۔ ننھے منے بچوں نے مختلف رنگں کی قندیلیں ہوا میں چھوڑیں۔

(جاری ہے)

آسمان سے باتیں کرتی قندیلوں نے ایک مسحور کن سماں باندھ دیا۔ رنگ برنگی قندیلیں ہوا میں چھوڑے جانے کے موقع پر ایک روح پرور سماں دیکھنے میں آیا۔ قندیلیں چھوڑتے وقت بچوں، اساتذہ اور والدین کے علاوہ پارک میں موجود شہریوں میں موجود مرد و خواتین اور بچوں سمیت ہر آنکھ اشکبار تھی اور ہر آنکھ آرمی پبلک سکول کے شہید بچوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اُن کے عظیم قربانی پر اُن کے درجات کی بلندی کے لئے دعا گو تھی۔ اس پروقار تقریب کے موقع پر ہر طبقہ فکر اور رنگ و نسل سے بے نیاز افراد نے شرکت کی۔ (سعید)

متعلقہ عنوان :