پنجاب حکومت کی اولین ترجیح ہے کہ صوبے کے ہر فرد کو بہتر سے بہتر طبی سہولیات فراہم کی جائیں‘ خواجہ عمران نذیر

جمعرات 15 دسمبر 2016 22:59

․ لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 دسمبر2016ء) پنجاب کے پرائمری ہیلتھ کیئر کے وزیر خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی اولین ترجیح ہے کہ صوبے کے ہر فرد کو بہتر سے بہتر طبی سہولیات فراہم کی جائیں اس سلسلہ میں حکومت ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کررہی ہے۔حکومت کے ساتھ ساتھ ہیلتھ سے وابستہ تنظیمیں بھی اہم کردار ادا کررہی ہیں جن میں فیملی فزیشن آرگنائزیشن کو نمایاں حیثیت حاصل ہے،انہوں نے یقین دلایا کہ حکومت فیملی فزیشینز کے ساتھ مل کر عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کرے گی ۔

اس سلسلہ میں فیملی فزیشنز کو جن مسائل کا سامنا ہوگا، ان کے حل کے لئے حکومت ہر ممکن تعاون کرے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز مقامی ہوٹل میں پاکستان کی سب سے بڑی اور پہلی ’’پاکستان اکیڈمی آف فیملی فزیشینز ‘‘PAFP آرگنائزیشن کے زیراہتمام13سی15جنوری2017ء کو لاہور میں’’ڈاکٹرز کان‘‘ کے عنوان سے منعقد ہونے والی تین روزہ ستائیسویں سالانہ کانفرنس کی تیاریوں کے سلسلہ میں ایک’’ پری کانفرنس کنونشن ‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

کنونشن میں پاکستان اکیڈمی آف فیملی فزیشینز کے صدر ڈاکٹر آفتاب ا قبال شیخ اور جنرل سیکریٹری ڈاکٹر محمد ندیم خوا جہ نے فیملی فزیشینز کے مسائل اور ان کے حل کے لیے تجاویز پیش کی ۔اس موقع پرڈاکٹر الطاف چیمہ اور ڈاکٹرمنظور رانا نے ڈاکٹرز کان کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ہیلتھ کیئر کمیشن کے C.O.O ڈاکٹر محمد اجمل خان نے ہیلتھ کمیشن کے طریقہ کار اور ڈاکٹر ز دوست بنانے کے اقدامات پر روشنی ڈالی۔

پنجاب ہیلتھ فاونڈیشن PHFکے M.D محمد سہیل نے فیملی فزیشینزکو آسان اور بلا سود قرضے کی تیز تر فراہمی کے اقدامات سے آگاہ کیا۔DG ہیلتھ مختار شاہ اور E.D.Oلاہور ڈاکٹر ذوالفقارعلی نے صحت کے شعبے میںPublic Private Relation کو فعال اور مضبوط کرنے پر زور دیا ۔ کنونشن میں ڈاکٹر کی کثیر تعداد خصوصًا ڈاکٹر میجر انجم سلیم،ڈاکٹر شہر یار بھٹی، ڈاکٹر منظور جنجوعہ ،ڈاکٹر محمد اکبر مغل، ڈاکٹراوصاف احمد بلوچ، ڈاکٹر مظہر الاسلام، ڈاکٹرعثمان آفتاب، ڈاکٹر مطیع الحق،ڈاکٹر محمد اشفاق رانا، ڈاکٹر خواجہ شاہد محمود نے شرکت کی اور کنونشن کو انتہا ئی مفید قرار دیا۔

متعلقہ عنوان :