سقوط ڈھاکہ اور سانحہ اے پی ایس کا زخم قوم آج تک نہیں بھولی‘ ڈاکٹر یاسمین راشد

جمعرات 15 دسمبر 2016 22:59

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 دسمبر2016ء) تحریک انصاف کی مرکزی رہنماء ڈا کٹر یاسمین راشد نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ سقوط ڈھاکہ اور سانحہ اے پی ایس کا زخم قوم آج تک نہیں بھولی ،حکمرانوں نے ان سانحات سے کوئی سبق حا صل نہیں کیا ہے اور نہ ہی نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کیا ہے ،تحریک انصاف سانحہ اے پی ایس کے شہدا کے خاندانوں سے اظہار ہمددی کرتی ہے اور ان کے غم میں برابر کی شریک ہے ،سانحہ اے پی ایس نے پوری قوم کو یکسو کر دیا تھا ۔

انہو ںنے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے ملکی سلا متی اور خودمختاری کو دائو پر لگا دیا ہے ،نا اہل حکومت ہر محاز پر نا کا م ہو چکی ہے ، پانا مہ چور حکمرانوں کو ملک کی نہیں بلکہ پانامہ کیس او ر چور ی کا ما ل ہضم کرنے کی فکر ہے، پانا مہ چور جتنا مرضی شور مچا لیں ان کی پکڑ ضرور ہو گی ، ملک کا وزیراعظم کرپشن کے کیس میں عدالت میں موجود ہے، ان لوگوں نے اس ملک کی عوام کو کچھ نہیں دیاہے حکمرانوں کی نوازشات کا محور صرف درباریوں تک حدود ہے، شریف فیملی نے پوری قوم سے جھوٹ بولا ہے ،نواز شریف کا اپنے موقف سے اظہار لا تعلقی پارلیمنٹ اور جمہوریت کے ساتھ کھلا مذاق کیاہے ، ایا ز صادق قومی اسمبلی کے نہیں بلکہ صر ف (ن) لیگ کے سپیکر بن کر رہ گے ہیں ،ایا ز صادق کے اس کردارکی وجہ سے پارلیمنٹ کا استحقا ق مجروح ہو رہا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہے کہ شریف خاندان نے اپنے دفاع کے لیے دو چار در باری سرکاری تنخواہ پر بھرتی کیے ہو ئے ہیں، پانامہ کا معاملہ ایک حقیقت ہے اور اس سے بچنا مشکل ہی نہیں بلکہ ناممکن ہے انہوں نے کہاہے کہ حکومت احتساب کے معاملے کو الجھا کر راہ فرار حاصل کرنے کی ناکام کوششوں میں مصروف ہے وہ پانامہ کے معاملے پر گرد ڈال کر اصل حقائق چھپانے کی سیاست کررہی ہے ، چیئرمین عمران خان پانا مہ چور وزیراعظم کو احتساب کے لیے عدالت تک لانے میں کامیاب ہوئے ہیں ایسا تاریخ میں کبھی نہیں ہوا ہے۔