جنید جمشید کی خواہش تھی ان کی تدفین دارالعلوم کراچی میں ہو،مفتی تقی عثمانی

جمعرات 15 دسمبر 2016 22:44

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 دسمبر2016ء) مفتی تقی عثمانی نے کہا ہے کہ طیارہ حادثے میں جاں بحق جنید جمشید کی خواہش تھی کہ ان کی تدفین دارالعلوم کراچی میں ہو۔

(جاری ہے)

نائب صدردارالعلوم کورنگی مفتی تقی عثمانی نے میڈیا سے گفتگو میں بتایاکہ دارالعلوم کراچی میں تدفین جنید جمشید کی خواہش تھی۔ انھوں نے کہا کہ جنید نے شہرت کی بلندیوں پر تبلیغ کی راہ چنی۔مفتی تقی عثمانی نے کہاکہ جنید نے پرانے دوستوں سے تعلق ختم نہیں کیا۔ مفتی تقی عثمانی کے مطابق ہرشخص جنید کے صدمے کو اپنا صدمہ سمجھ رہا ہے۔ ان کامزید کہناتھاکہ جنید جمشید خوش اخلاق اور ملنسار شخص تھے۔

متعلقہ عنوان :