بزم وارث شاہ کے زیر اہتمام سانحہ پشاور کے شہداء کی یاد میںسیمینار کا انعقاد آج ہوگا

جمعرات 15 دسمبر 2016 22:41

لاہور۔15 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2016ء) بزم وارث شاہ ؒ پاکستان کے زیر اہتمام سانحہ پشاور کے شہداء کی یاد میں اظہار یکجہتی سیمینار اور واک آج 16دسمبر کو چوپال ناصر باغ لوئر مال بالمقابل جی سی یورنیورسٹی منعقد ہوگی۔

(جاری ہے)

صدارت صدارتی ایوارڈ یافتہ سکائوٹ لیڈراور عالمی سیاح مقصود چغتائی کریں گے جبکہ شرکاء میں سابق صدر لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن جہانگیر اے جھوجہ ، سابق جنرل سیکرٹری سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن راجہ ذولقرنین، چیئرمین تنظیم پروفیسر نذر بھنڈر، محمد انور، مجیب الرحمن ، شگفتہ غزل ہاشمی، مختلف تنظیموں کے عہدداران، سول سوسائٹی کے افراد اور شہر کی اہم شخصیات شرکت کریں گی۔

متعلقہ عنوان :