سابقہ ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر کی کا وشوں کوشہر کراچی کی عوام کبھی فراموش نہیں کرے گی

شیعہ علماء کو نسل سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی اورنائب صدر یعقوب شہباز کامشترکہ بیان

جمعرات 15 دسمبر 2016 22:39

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 دسمبر2016ء) شیعہ علماء کو نسل صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی اورنائب صدر و پو لیٹیکل سیکر ٹری محمد یعقوب شہباز کاصوبائی دفتر سے جاری مشترکہ بیان میں کہنا ہے کہا ہم سندھ کے نئے بنے والے ڈی جی رینجرز کو دل کی گہرا ئیوں سے مبا رک باد پیش کر تے ہیں اور ساتھ ساتھ یہ امید بھی کرتے ہیں کہ جس طرح کراچی اور سندھ کا امن بحال کر نے میںجناب بلال اکبر صاحب کی جو خدمات ہیں اٴْن خدمات کا سلسلہ اس ہی طرح جاری رہے گاشہر کراچی میں امن جو خواب تھا اٴْس امن کو قائم کر نے میں سابقہ ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر کی کا وشوں کوشہر کراچی کی عوام کبھی فراموش نہیں کرے گی نئے آنے والے ڈی جی رینجرز سندھ بھی کراچی کو مزید امن کا گہوارہ بنا نے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

متعلقہ عنوان :