گورنر سندھ کو صحتیابی کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا

جمعرات 15 دسمبر 2016 22:37

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 دسمبر2016ء) گورنر سندھ جسٹس(ر)سعید الزماں صدیقی کو جمعرات کومقامی اسپتال سے طبیعت میں بہتری کے بعد ڈسچارج کردیا گیا۔

(جاری ہے)

گورنر سندھ اسپتال سے گورنر ہاؤس آئے جہاں ان سے اسٹاف نے ملاقات کی اور صحتیابی پر گورنر سندھ کو مبارک باد پیش کی، اس موقع پر گورنر سندھ نے صحت یابی کے لئے دعائیں کرنے،عیادت کے لئے آنے والوں کا شکریہ ادا کیا،انہوںنے کہا کہ بطور گورنر سندھ صوبہ کے عوام کی فلاح وبہبود کے لئے ہر ممکن اقدامات کروں گا۔

متعلقہ عنوان :