گوجرانوالہ آرٹس کونسل کے زیراہتمام سانحہ پشاور کے شہداء کیلئے آج تقریب ہوگی

جمعرات 15 دسمبر 2016 22:22

گوجرانوالہ۔15 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2016ء) گوجرانوالہ آرٹس کونسل کے زیراہتمام سانحہ پشاور کے شہداء کیلئے آج بروز جمعرات 10 بجے صبح آرٹس کونسل آڈیٹوریم میں تقریب منعقد ہو رہی ہے کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن کیپٹن (ر) محمد آصف مہمان خصوصی ہو ںگے تقریب میں مختلف سکولز کے بچے اور بچیاں ٹیبلوز ‘ ترانے ‘ تقریریں ‘ ملی نغمے پیش کرکے پشاور کے شہداء سے خراج عقیدت کا اظہار کریں گے بعدازاں شمعیں روشن کی جائیں گی اسی طرح کی ایک تقریب حافظ آباد میں بھی منعقد ہو گی ریذیڈنٹ ڈائر یکٹر گوجرانوالہ آرٹس کونسل محمد حلیم خاں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ان تقریبات کے ذریعے بچوں میں حوصلہ افزائی پیدا کرنا ہے تاکہ بچے بغیر کسی خوف کے آگے بڑھ سکیں اور ملک کے دشمن کے بارے میں بخوبی آگاہ ہوں تاکہ پشاور جیسے سانحہ سے محفوظ رہا جا سکے شہداء پشاور کے درجات کی بلندی کے لئے خصوصی دعا بھی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :