سی پیک منصوبہ معاشی ہی نہیں دفا عی اور سیا سی توازن بحال کر نے کا ذریعہ ثا بت ہو گا ،سردار عتیق

جمعرات 15 دسمبر 2016 22:22

گوجرانوالہ۔15 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2016ء) سا بق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبہ معاشی ہی نہیں دفا عی اور سیا سی توازن بحال کر نے کا ذریعہ ثا بت ہو گا ، سر کٹ ہا ئو س گوجرانوالہ میں پر یس کا نفر نس کر تے ہو ئے ان کا کہنا تھا کہ کشمیر چاروں اطراف سے ایٹمی ہتھیاروں کے ممالک میں گھرا ہو ا ہے اس کو حل کئے بغیر اس خطے میں امن کا قیام ممکن نہیں امریکہ ،بر طا نیہ سمیت عالمی قو توں نے کبھی بھی مسئلہ کشمیر کے پر امن حل کی مخا لفت نہیں کی۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ حکو مت کو نریندر مو دی کی آبی جا رحیت کا نو ٹس لینا چا ہیے بھا رت اگر سندھ طا س معا ہدے سے علیحد گی اختیا ر کر تا ہے تو پا کستان کو شملہ معا ہدے سے علیحدہ ہو نا چا ہیے۔

متعلقہ عنوان :