ساہیوال میں مقدمہ بازی کی رنجش پر مخالفین کی فائرنگ ، وکیل قتل، بھائی شدید زخمی

جمعرات 15 دسمبر 2016 22:17

ساہیوال۔15 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2016ء) سابقہ مقدمہ بازی کی رنجش پر مخالفین نے فائرنگ کرکے وکیل کو قتل اور اس کے بھائی کو شدید زخمی کردیا ، تفصیل کے مطابق منظور اور ندیم وغیرہ کے درمیان سابقہ مقدمہ بازی کی رنجش چل رہی تھی جس کا ندیم وغیرہ کو سخت رنج تھا ، گزشتہ رات وکیل منظور اپنے بھائی مجید کے ہمراہ موٹرسائیکل پر گھر جارہاتھاکہ ندیم وغیرہ 6ملزمان نے نواحی گائوں 69/4-Rکے قریب فائرنگ کر کے منظور کو قتل اور اس کے بھائی مجید کو شدید زخمی کردیا اور فرار ہوگئے، پولیس نورشاہ نے 6ملزمان کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :