پائیدار ترقی کے مقاصد کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کے تعاون سے وضع روڈ میپ پر بھرپور عملدرآمد یقینی بنایا جائیگا، ملک ذوالفقار

تما م صوبوں میں ایس ڈی جی ایس سیلز کے توسط سے ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ اہداف سے ہم آہنگ کیا جائے گا ، اس مقصد کے لئے ڈسٹرکٹ ڈیویلپمنٹ پلان ترتیب دیئے جائیں گے، چاروں صوبوں کے ماہرین کا لوکل گورننس بین الصوبائی دو روزہ اجلاس میں اظہار خیال

جمعرات 15 دسمبر 2016 22:11

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 دسمبر2016ء)نیشنل ٹیکنیکل ایڈوائز ر یو این ڈی پی ملک ذولفقاراحمدنے کہاہے کہ پائیدار ترقی کے مقاصد کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کے تعاون سے وضع کئے گئے روڈ میپ پر بھرپور عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا، مشاورت، منصوبہ سازی ، مانیٹرنگ اور عملدرآمد سمیت تمام مراحل میں لوکل باڈیز، متعلقہ سرکاری محکموںاور اداروں کی معاونت سے تعلیم ، صحت و صفائی، پینے کے صاف پانی کی فراہمی ، سماجی ترقی اور معاشی خوشحالی کے مقاصد کا حصول ممکن بنایا جا سکتا ہے۔

وہ جمعرات کو لوکل گورننس کے بارے میں بین الصوبائی اجلاس کی اختتامی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔ اجلاس میں سیکریٹری لوکل گورنمنٹ بورڈ بلوچستان عطاء اللہ بلوچ ، گل محمد ، ڈائریکٹر جنرل لوکل گورنمنٹ و کمیونٹی ڈیویلپمنٹ پنجاب شاہد ناصر راجہ ، ڈائریکٹر نجیب اسلم، ڈائریکٹر جنرل لوکل گورنمنٹ عامر لطیف ، ڈپٹی سیکریٹری سعید الرحمن، سندھ سے فاروق احمد صدیقی ، اسماء ایاز ، ریاض احمد اورکزئی ،،کنسلسنٹٹ یو این ڈی پی تہمور جاوید ، ثانیہ بشیر ،تانیہ خان نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر بتایا گیا کہ تما م صوبوں میں ایس ڈی جی ایس سیلز کے توسط سے ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ اہداف سے ہم آہنگ کیا جائے گا ۔ اس مقصد کے لئے ڈسٹرکٹ ڈیویلپمنٹ پلان ترتیب دیئے جائیں گے اور بلدیاتی نمائندوں کے تربیتی پروگرام بھی شروع کئے جائیں گے۔ انٹرنیشنل ایکسپرٹ ان سوشل ڈیویلپمنٹ مس تانیہ خان نے کہا کہ پائیدار ترقی کے مقررہ اہداف کی آگاہی کے لئے تحریری مواد آسان فہم انداز میں مرتب اور شائع کرکے تمام پارٹنرز تک پہنچایا جائے گا اوراس کے لئے بلدیاتی نمائندوںکی مشاورت بھی حاصل کی جائے گی۔

انہوں نے کہاکہ اس سلسلے میں میڈیا کا تعاون بھی حاصل کیا جائے گا اور کمیونٹی کی شرکت کے پروگراموں پر بھی عملدرآمد کرایا جائے گا۔ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ بورڈ بلوچستان عطاء اللہ بلوچ ، گل محمد ، ڈائریکٹر جنرل لوکل گورنمنٹ و کمیونٹی ڈیویلپمنٹ پنجاب شاہد مسعود ، ڈائریکٹر نجیب اسلم، ڈائریکٹر جنرل لوکل گورنمنٹ عامر لطیف ، ڈپٹی سیکریٹری سعید الرحمن، سندھ سے فاروق احمد صدیقی ، اسماء ایاز ، ریاض احمد اورکزئی ،،کنسلسنٹٹ یو این ڈی پی تہمور جاوید ، ثانیہ بشیر ،تانیہ خان نے شرکت کی۔

قبل ازیںپروگرام ایڈوائزریو این ڈی پی برائے ایس ڈی جی ایس مائی کلہ پروکوپ نے پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے لئے اجلاس میں پاکستان کے تمام صوبوں کے لوکل گورنمنٹ اوردیگر اداورں کے شرکت پران کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ باہمی شرکت سے ہی پائیدار ترقی کے مقاصد حاصل ہو سکتے ہیں ۔