لاہور ہائی کورٹ نے تعلیمی اداروں کی گاڑیوں سے اڈہ فیس کی وصولی روک دی

جمعرات 15 دسمبر 2016 22:09

لاہور۔15 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2016ء) لاہور ہائی کورٹ نے تعلیمی اداروں کی گاڑیوں سے اڈہ فیس کی وصولی روک دی ۔

(جاری ہے)

لاہور ہائی کورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی، درخواست گزارکے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ضلعی حکومت کی جانب سے تمام ٹرانسپورٹ کے ساتھ تعلیمی اداروں کی گاڑیوں سے بھی اڈا فیس وصول کی جارہی ہے، درخواست گزار نے بتایا کہ اڈہ فیس کی وصولی،درخواست گزار کی جانب سے عدالت سے استدعا کی گئی کہ تعلیمی اداروں کی گاڑیوں سے سے اڈہ فیس کی وصولی کالعدم قرار دی جائے، جس پر عدالت نے حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے ڈی سی او اور ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی سے 12 جنوری تک جواب طلب کرلیا۔

متعلقہ عنوان :