جمعةالمبارک کو یوم تحفظ ناموس رسالت ؐ کے طور پرمنایا جائیگا،مسجدوں میں میں میلاد جلوس پر فائرنگ کے خلاف مذمتی قرار دادیں منظور کی جائیں گی ، بھارتی حکومت کا پاگل پن اور انتہاپسندی ہندوستان کے ٹکڑے کردے گی ، مستحکم ،پائیدار اور پر امن پاکستان پوری دنیا کے امن کی ضمانت ہے ، پاکستان کے خلاف اٹھنے والے آنکھیں پھوڑدیں گے اور ہاتھ کاٹ دینگے ، اسلامی نظام کے نفاذ کیلئے جدوجہد تیز کرنا ہوگی

سربراہ سنی تحریک ثروت اعجاز قادری کا ابطہ آفس کے افتتاح اور جشن ولادتؐ کے سلسلے میں پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب

جمعرات 15 دسمبر 2016 21:28

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 دسمبر2016ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت کا پاگل پن اور انتہاپسندی ہندوستان کے ٹکڑے کردے گی ،مستحکم ،پائیدار اور پر امن پاکستان پوری دنیا کے امن کی ضمانت ہے ،پاکستان کے خلاف اٹھنے والے آنکھیں پھوڑدیں گے اور ہاتھ کاٹ دینگے ،پاکستان کا ایک ایک فرد اپنے ملک کیلئے سب کچھ قربان کرنے کیلئے تیار ہے ،بھارت نے ہوش کے ناخن نہ لئے تو اینٹ کا جواب پتھر سے دینے پر مجبور ہونگے ،پاکستان کا دفاع کرنا ہمارا مذہبی ،قومی وملی فریضہ ہے ،بھارت کا پاگل پن چند منٹوں میں درست کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ،قرآن وسنت کی بالادستی کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے ،اسلامی نظام کے نفاذ کیلئے کاوشوں کو مزید تیز کرنا ہوگی ،تبدیلی مذہب کا بل ان لوگوں نے بنایا جن کو اسلام اور آئین سے واقفیت ہی نہیں ہے ،حکومت سندھ نے تبدیلی مذہب کے بل کو واپس یا اسلام کے عین مطابق تبدیلی نہیں کی تو سخت احتجاج کی کال دینے پر مجبور ہونگے ،عوام کی خدمت کو شعار بناکر ہی عوام میں پائی جانیوالی مایوسیوں کو ختم کیا جاسکتا ہے ۔

(جاری ہے)

وہ جمعرات کو اپنی رہائشگاہ قادری ہائوس پر رابطہ آفس کے افتتاح اور جشن ولادت ؐ کے سلسلے میں پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔اس موقع پر سینئر مرکزی رہنما محمد شاہد غوری ،پیرصوفی سید کمال سلطانی ،مذہبی اسکالر علامہ محمد علی شاہ ،فہیم الدین شیخ ،محمد مبین قادری ،محمدشہزاد قادری ،محمد طیب قادری،آصف رضا ودیگر بھی موجود تھے ،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ چکوال میں عیدمیلاد النبی ؐ کے جلوس پرقادیانیوںکی فائرنگ سے عاشق رسول شہید ہوگیا ،حکومت اور انتظامیہ مرزائی دہشتگردوں کو فوری گرفتار کرئے ،پاکستان سنی تحریک کے تحت جمعةالمبارک کو یوم تحفظ ناموس رسالت ؐ کے طور پرمنایا جائیگا،مسجدوں میں میں میلاد جلوس پر فائرنگ کے خلاف مذمتی قرار دادیں منظور کی جائیں گی ،انہوں نے کہا کہ میڈیا حقائق کو مسخ کرنے کی بجائے حق وسچ کا بول بالا کرئے ،انہوں نے کہاکہ ناموس رسالت ؐ کا تحفظ کرنا ہمارے ایمان کا حصہ ہے ،ناموس رسالت کے قانون میں کسی بھی قسم کی تبدیلی برداشت نہیں کرینگے۔