قومی اسمبلی اجلاس میں شاہ محمود قریشی سپیکر قومی اسمبلی کو جناب سپیکر کی بجائے ایاز صادق کہہ کر مخاطب کرتے رہے ، (ن) لیگی ارکان کا شدید احتجاج ، ایوان میں شور شرابا ، شیم شیم کے نعرے

شیخ روحیل اصغر اور عابد شیر علی نے کھڑے ہوگئے ، سپیکر کی بار بار بیٹھنے اور خاموش رہنے کی تاکید

جمعرات 15 دسمبر 2016 21:23

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 دسمبر2016ء) قومی اسمبلی کے اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے اپنی تقریر کے دوران سپیکر قومی اسمبلی کو جناب سپیکر کی بجائے ایاز صادق بلانے پر (ن) لیگی ارکان نے احتجاج شروع کر دیا ،ا س سے ایوان میں شور برپا ہوگیا ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو قومی اسمبلی کے تقریر کے دوران شاہ محمود قریشی سپیکر اسمبلی کو جناب ایاز صادق کہا جس پر (ن) لیگی ارکان نے احتجاج شروع کر دیا۔ حکومتی ارکان نے ایوان میں شور شرابا ڈالا۔ شیخ روحیل اصغر اور عابد شیر علی نے کھڑے ہو کر شدید احتجاج کیا۔ سپیکر ان کو بار بار بیٹھنے کو کہتے رہے اور انہیں خاموش ہونے کا بھی کہتے رہے۔ حکومت ارکان نے شیم شیم کے نعرے لگائے۔ …(رانا)