اسسٹنٹ منیجر ایکسپریس پوسٹ کی آسامی پر کلرک عزیز اللہ کو اضافی چارج سونپا گیا ہے، وزارت مواصلات

جمعرات 15 دسمبر 2016 21:23

اسلام آباد ۔15دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2016ء) قومی اسمبلی کو بتایا ہے کہ اسسٹنٹ منیجر ایکسپریس پوسٹ کی ریٹائرمنٹ پر کلرک عزیز اللہ کو اضافی چارج سونپا گیا ہے۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی کے اجلاس میں تحریری جواب میں وزارت مواصلات کی طرف سے بتایا گیا کہ خالد فاروق یکم اپریل 2015ء کو ریٹائرڈ ہوگئے تھے جس پر اسسٹنٹ منیجر ایکسپریس پوسٹ کی آسامی پر کلرک عزیز اللہ کو اضافی چارج سونپا گیا ہے۔

اس کی تعلیمی قابلیت بی اے ہے‘ 20 اگست سے 24 نومبر 2016ء تک دوہری ذمہ داریاں ہیں۔ ڈپٹی چیف پوسٹ ماسٹر ڈیلوری محمد نواز کو دی گئیں۔ ان کی ٹرانسفر پر دوبارہ یہ اضافی ذمہ داری کلرک عزیز اللہ کو دیدی گئی ہے۔ اس بی ایس 14 کی آسامی پر سو فیصد ترقی کی بنیاد پر تعیناتی ہوئی ہے اس کے لئے ڈی پی سی بلائی گئی لیکن تعلیمی قابلیت کم ہونے پر کوئی سفارش نہیں کی جاسکی۔