شہدائے آرمی پبلک سکول پشاور کی یاد میں خصوصی واک اور سیمینار آج ضلع کونسل ہال چکوال میں ہوگی

جمعرات 15 دسمبر 2016 21:14

چکوال ۔ 15 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2016ء) شہدائے آرمی پبلک سکول پشاور کی یاد میں خصوصی واک اور سیمینار کا انعقاد آج جمعہ کو ضلع کونسل ہال چکوال میں ہوگا۔

(جاری ہے)

ڈی سی او محمود جاوید بھٹی نے تمام علمائے کرام سے اپیل کی ہے کہ وہ نماز فجر کے بعد شہداء کی روحوں کے ایصال ثواب کیلئے اپنی مساجد میں قرآن خوانی کا اہتمام کریں۔ ڈی سی او نے کہا کہ شہدائے آرمی پبلک سکول کی قربانی لازوال ہے اور انہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :