Live Updates

پارلیمنٹ کے تقدس کے باوجودبوجھل دل سے آپکوایازصادق مخاطب کیا۔شاہ محمودقریشی

میں وہ شکاری نہیں جوپاؤں تلے بٹیرآگیاتوشکاری بن گیا،شاہ محمودقریشی نے حکومتی ارکان کی طرف سے پی ٹی آئی ممبران کوغنڈہ کہنے پرشدید احتجاج بھی کیا،سعدرفیق غنڈہ کہنے پرمعافی مانگیں‌اس کے برعکس بولنے نہیں‌دینگے۔وائس چیئرمین پی ٹی آئی کاقومی اسمبلی میں اظہارخیال

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 15 دسمبر 2016 18:51

پارلیمنٹ کے تقدس کے باوجودبوجھل دل سے آپکوایازصادق مخاطب کیا۔شاہ محمودقریشی

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15دسمبر2016ء) :تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمودقریشی نے کہا ہے کہ میں نے پارلیمنٹ کے تقدس کوجانتے ہوئے بڑے بوجھل دل سے آپکواسپیکرکی بجائے ایازصادق مخاطب کیا،میں وہ شکاری نہیں جوپاؤں تلے بٹیرآگیاتوشکاری بن گیا،شاہ محمودقریشی نے حکومتی ارکان کی طرف سے پی ٹی آئی ممبران کوغنڈہ کہنے پرشدید احتجاج بھی کیا،سعدرفیق غنڈہ کہنے پرمعافی مانگیں‌اس کے برعکس بولنے نہیں‌دینگے۔

انہوں نے قومی اسمبلی میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ ایازصادق صاحب آپ کی خدمت میں دوسوالات لے کرآیاہوں۔ایازصادق صاحب آپ سے کل درخواست تھی کہ10منٹ دیے جائیں۔10 منٹ دیے جاتے تواپنا نکتہ تحریک اسحقاق کی صورت میں پیش کردیتا۔میں قوانین سے واقف ہوں اورمجھے اس کرسی کےتقدس کاعلم ہے۔

(جاری ہے)

پہلی مرتبہ اس پارلیمنٹ میں نہیں آیا۔مجھے رولزآف بزنس کاپتہ ہے۔

اگروہ بولیں گے تومیں بولوں گا۔میں 80 لاکھ ووٹرز کا ترجمان ہوں۔انہوں نے کہا کہ اسپیکرسےتوقع کرتاہوں کہ انہوں نےمیری آوازپرتوجہ دینی ہے۔یہ نوبت کیوں آئی کہ مجھے اسپیکرکے بجائے جناب ایازصادق کہنا پڑا۔انہوں نے کہاکہ میں نے کل دیکھاکہ میرااسپیکردباو کاشکارتھا۔میں نے اپنی توجہ اس کرسی کی طرف لگائی جو کسٹوڈین کی کرسی ہے۔یہاں سے جو صاحب بولے سنناآپ کافرض ہے۔

مجھے کرسی پر اسپیکر نہیں ن لیگ کا جیالہ دکھائی دے رہاہے۔ میں آج اس مخمصے میں ہوں کہ اسپیکر کہوں یا ایاز صادق کہوں؟انہوں نے کہا کہ میں نے پارلیمنٹ کے تقدس کو جانتے ہوئے بڑے بوجھل دل سے آپکو ایسے مخاطب کیا۔میں وہ شکاری نہیں جو پاؤں تلے بٹیر آگیا تو شکاری بن گیا۔قومی اسمبلی کے اجلاس میں‌شاہ محمودقریشی نے حکومتی ارکان کی طرف سے پی ٹی آئی ممبران کوغنڈہ کہنے پرشدید احتجاج کیا۔

انہوں نے کہا کہ ممبران میں پی ٹی آئی کی خواتین بھی شامل ہیں۔حکومتی ممبران کومشرقی تہذیب کابھی پتا نہیں‌ہے۔انہوں نے کہا کہ جب تک وزیرریلوے غنڈہ کہنے پرمعافی نہیں مانگیں‌گے۔تب تک سعدرفیق کوبولنے نہیں‌دینگے۔شاہ محمودنے کہا کہ اقتدارمیں آکرایسا نشہ غالب ہوجاتا ہے کہ اب کرسی سے اتریں گے نہیں ۔جناب یہ کرسی آنے جانے والی چیزہے،ہاتھ کی میل ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات