پشتوفلموں کے مشہورولن عمردراز خلیل پر برین ہیمبرج کاحملہ،لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاورمیں داخل

فنکاروں کی تنظیم کاوزیراعلیٰ سے سرکاری طورپر علاج کرانے کامطالبہ

جمعرات 15 دسمبر 2016 20:45

پشاور۔15دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2016ء) پشتوفلموں کے مشہورولن عمردراز خلیل کوگذشتہ روز ایبٹ آبادمیں برین ہیمبرج ہوا ،اس کو پہلے ایبٹ آباد ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں داخل کیاگیااور بعدازاںنیوروفزیشن ڈاکٹر عدنان خان کی زیرنگرانی لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاورمیں داخل کیاگیا ۔

(جاری ہے)

فنکاروں کی تنظیم ’’آواز ‘‘ کے جنرل سیکرٹری اسلام الدین شامی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک اورسکرٹری کلچر سے استدعاکی ہے کہ اس بہترین فنکارکاسرکاری طورپرعلاج معالجے کے ساتھ ساتھ مالی امداد کابھی اعلان کیاجائے کیونکہ یہ خاندان پشتوں سے فن کی خدمات سرانجام دے رہاہے ۔

عمردراز پاک وہند کی فلموں اوراسٹیج کے فنکارعشرت عباس کے بڑے بھائی ہیں اس موقع پراسلام الدین شامی نے تمام فنکاراورعمردراز کے چاہنے والوں کوان کی صحت یابی کیلئے دعاکی اپیل کی ہے

متعلقہ عنوان :