ڈی جی خان، پولیس نے چھاپے کے دوران 800سے زائد لیٹر شراب بر آمد

جمعرات 15 دسمبر 2016 20:34

ڈی جی خان۔15 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2016ء) کالا پولیس کا چھاپہ 800سے زائد لیٹر شراب بر آمد کرلی گئی۔ تفصیلا ت کے مطابق ایس ایچ او تھانہ کالاسب انسپکٹر حیدر نے پولیس ٹیم کے ہمراہ شراب تیار کرنے والی تین چالو بھٹیوں پر چھاپہ مار کر موقع پر چار ملزمان حق نواز ، محمد رمضان ، ربنواز قوم ہتوانی اور عمران دستی کو گرفتار کر لیا ہے آلات کشید اور شراب تیار کرنے والے دیگر آلات قبضہ میں لے کر ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقد مات درج کر لئے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی ایس پی سرکل صدر بشیر احمد اعوان نے کہا کہ ڈسڑکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ غازیخان کیپٹن (ر) عطا ء محمد کی خصوصی ہدایات پر زہریلی شراب تیار کرنے والی اور انسانی زندگیوں سے کھیلنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے اس مکروہ دھندے میں ملوث عناصر کو انجام تک پہنچائیں گے۔

متعلقہ عنوان :