سانحہ پشاور اور سانحہ سقوط ڈھاکہ کے شہدا کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ، ضیاء السلام زاہدقریشی

جمعرات 15 دسمبر 2016 20:34

ڈی جی خان۔15 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2016ء) سانحہ پشاور اور سانحہ سقوط ڈھاکہ کے شہدا کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔پاکستان کے دشمن کے خلاف پوری قوم سیسہ پلائی دیوار کی طرح کل بھی افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی تھی اور آج بھی اس کے قدم بقدم ہے ان خیالات کا اظہار مرکزی چیئرمین آل پاکستان پرائیویٹ سکولز ایسو سی ایشن ضیاء السلام زاہدقریشی نے اپنے پرائیویٹ سکولز کے اساتذہ اور طلبہ وطالبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آل پاکستان پرائیویٹ سکولز ایسو سی ایشن ضلع ڈیرہ غازی خان کے زیر اہتمام سانحہ پشاور اور سقوط ڈھاکہ کے شہد اکو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ایک تقریب منعقد ہوئی جس کی صدارت مرکزی چیئرمین ضیاء السلام زاہد قریشی نے کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ قیام پاکستان سے لیکر آج تک بھارت نے پاکستان کے وجود کو تسلیم نہیں کیا اور وہ1947سے لیکر آج دن تک پاکستان کی بنیادوںکو کھوکھلا کرنے کے لئے پے درپے وار کر رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :