چائلڈپروٹیکشن بیورو ملتان نے اب تک 17بچوں کو تحویل میں لے لیا، میڈیاکوارڈینیٹر نویدمختار

جمعرات 15 دسمبر 2016 20:34

ملتان۔15 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2016ء) چائلڈپروٹیکشن ایندویلفیئر بیوروملتان نے یکم دسمبر سے 15دسمبر تک ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے شہرکے مختلف علاقوں سے گھرسے بھاگے ہوئے ،لاوارث اوربھیک مانگتے ہوئے 17بچے تحویل میں لئے جبکہ 8بجے ورثاء کی تلاش کے بعدان کے حوالے کئے گئے ۔

(جاری ہے)

جبکہ اس وقت 65بچے ادارے میں مقیم ہیں جن کی کفالت ادارہ کررہاہے ۔میڈیاکوارڈینیٹر نویدمختارنے ’’اے پی پی ‘‘کوبتایاکہ چائلڈپروٹیکشن اینڈویلفیئر بیوروملتان روزانہ کی بنیادپربچوں کو تحویل میں لے رہاہے ۔جبکہ سٹی ڈسٹرکٹ کے ساتھ بھی ملتان کوبیگرفری پروجیکٹ میں معاونت کررہاہے۔

متعلقہ عنوان :