پبلک سروس کمیشن کے تحت شعبہ کیمسٹری میں پروفیسرز کی تقرریاں لاہور ہائیکورٹ میںچیلنج

جمعرات 15 دسمبر 2016 20:32

لاہور۔15 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2016ء) لاہور ہائیکورٹ میں پبلک سروس کمیشن کے تحت شعبہ کیمسٹری میں پروفیسرز کی تقرریاں کوچیلنج کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر عارف چیمہ اور ڈاکٹر اصغر عباس نے ناصر محمود قریشی ایڈووکیٹ کے توسط سے درخواست دائر کی ہے جس میں یہ الزام لگایا گیا ہے کہ پبلک سروس کمیشن نے بیسویں گریڈ میں کیمسٹری کے پروفیسرز کی تقرریاں کی ہیں جو میرٹ کے برعکس کی ہی. درخواست گزار نے نشاندہی کی ہے کہ اخبار کے اشتہار میں طے کردہ معیار کے مطابق تقرریاں نہیں کی گئی اور اس معیار پر پورا اترنے والے قابل اور تجربہ کار امیدواروں کو نظر انداز کیا گیا ہے، درخواست گزار کے وکیل نے استدعا کی کہ پبلک سروس کمیشن کی شعبہ کیمسٹری میں بیسویں گریڈ میں تقرریوں کو میرٹ کے برعکس قرار دیکر کالعدم قرار دیا جائے۔

متعلقہ عنوان :