چائلڈ لیبر کا خاتمہ کرنا میری اولین ترجیح ہے ،ڈی سی او لاہور

جمعرات 15 دسمبر 2016 20:32

لاہور۔15 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2016ء) ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان نے کہا کہ اینٹوں کے بھٹوں سے چائلڈ لیبر کا خاتمہ کرنا ضلعی انتظامیہ لاہور کی اولین ذمہ داری ہے اور اس ضمن میں ضلعی انتظامیہ اپنی تمام ذمہ داریوں کو پوری کرتے ہوئے اس کے خاتمے کو یقینی بنائے گی اوروزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے ویژن کے مطابق صوبہ کے ہر طبقہ سے تعلق رکھنے والے بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرے گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی سی او آفس میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ،ای ڈی او ایجوکیشن لاہور اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ای ڈی او ایجوکیشن لاہور نے ڈی او سی کو بھٹوں پر کام کرنے والے افراد کے بچوں کی تعدادکے با رے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پو رے لاہور میں 26سو 98بچے ہیں جن کو وظیفہ جا ری کر نے کے لیے کارڈ جا ری کیے جا رہے ہیں اور ان کو نزدیک ترین سکولوں میں داخل کروایا جا رہا ہے۔

ڈی سی اونے اس موقع پر ہدایات جا ری کر تے ہوئے کہا کہ ای ڈی او ایجوکیشن وظیفہ کارڈ جا ری کر نے کے عمل کو جلد از جلد مکمل کریں۔انہوں نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر ز اور ڈی ایس پیز اپنے اپنے علا قوں میں مو جود اینٹوں کے بھٹوں پر جا کر چا ئلڈ لیبر کو چیک کریں اور اگر وہاں پر بچے کا م کر تے ہوئے پائے جائیں تو ان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے اور تمام اسسٹنٹ کمشنرز ہفتہ میں ایک بار ہر صورت اینٹوں کے بھٹوں کا وزٹ کریں اور اس کی رپورٹ ڈی سی او آفس میں جمع کروائیں۔

متعلقہ عنوان :