سکھر ،عوامی شکایات پر ڈی آئی جی پولیس کا ڈسٹرکٹ خیرپور کا اچانک دورہ ، ایس ایچ او ، اے ایس آئی ، ہیڈ محررلائن حاضر

جمعرات 15 دسمبر 2016 20:30

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2016ء) عوامی شکایات پر ڈی آئی جی پولیس کا ڈسٹرکٹ خیرپور کا اچانک دورہ ، ایس ایچ او ، اے ایس آئی ، ہیڈ محررلائن حاضر،چھ پولیس کانسٹیبل کواٹر گارڈ، عوامی شکایات پر کسی کو بھی نہیں بخشا جائیگا ، ڈی آئی جی پولیس سکھر ریجن سید فیروز شاہ ، ایم ایل او سکھر پولیس فرحان سرور کے جاری کردہ بیان کے مطابق ڈی آئی جی پولیس سکھر ریجن سید فیروز شاہ نے عوامی شکایات ملنے پر ڈسٹرکٹ خیرپور کے مختلف تھانوں کا سرپرائز دورہ کیا اور پولیس اسٹیشن شاہ لطیف ٹائون کے ایس ایچ او عبدالستار مگسی ، اے ایس آئی امام بخش گڈانی کو لائن حاضر کے ریورڈ کرنے کے احکامات دیئے جبکہ ہیڈ محرر نیاز لغاری ، پولیس کانسٹیبل موگ علی ، نذیر ملاح کو کواٹر گارڈ کر دیا اسی طرح ببرلوء پولیس اسٹیشن کی تین چیک پوسٹوں کے پولیس کانسٹیبل احمد علی ناریجو ، خادم سولنگی ، عزیز اللہ شیخ کو بھی کواٹر گارڈ کیا گیا ہے سزائیں پانے والے پولیس افسران اور اہلکاروں کے خلاف ڈٰ آئی جی سکھر ریجن کو شکایات موصول ہوئی تھی کہ مذکورہ اہلکار نیشنل ہائی وے پر مسافر گاڑیوں کو روک کر چیکنگ کے بہانے مسافروں کو تنگ اور بلیک میل کرتے تھے سرپرائز گفٹ کے حوالے سے ڈی آئی جی پولیس سکھر ریجن سید فیروز شاہ کا کہنا ہے کہ عوامی شکایات ملنے پر اس طرح کے سرپرائز گفٹ دیئے جائینگے اور سکھر ریجن میں کہی بھی ایسی شکایات موصول ہوگی ملوث اہلکار ہو یا افسر انہیں کسی صورت بخشا نہیں جائیگا ۔

متعلقہ عنوان :