نماز جنازہ سے قبل مولانا طارق جمیل کے ایمان افروز بیان پر حکمرانوں کی آنکھیں کھل جانی چاہئے ،طارق محمود مدنی

جمعرات 15 دسمبر 2016 20:30

نماز جنازہ سے قبل مولانا طارق جمیل کے ایمان افروز بیان پر حکمرانوں ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2016ء) پاکستان امن کونسل(پی اے سی)کے سربراہ طارق محمود مدنی نے کہا ہے کہ معروف نعت خواں و مبلغ جنید جمشید کی دینی خدمات کو ہمیشہ یا د رکھا جائے گا ۔جنید جمشید آج ہم میں نہیں لیکن ان کی یادیں قوم کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ سے فون پر مولانا عبدا لماجد فاروقی سے بات چیت کے دوران کیا طارق مدنی نے کہا کہ جنید جمشید کی اے ڈی گراؤنڈ کراچی میں نماز جنازہ کی ادائیگی سے قبل مولانا طارق جمیل کے ایمان افروز بیان پر حکمرا نوں کی آنکھیں کھل جانی چاہئے اور انہیںاسلام کے منافی قوانین بنانے اور قادیانوں کو نواز نے پر سچے دل سے بارگاہ الٰہی میں توبہ کرنا چاہئے اور تمام اسلام مخالف قوانین سمیت اسلام آباد کے تعلیمی ادارہ کو ڈاکٹر عبدالسلام قادیانی کے نام سے منسوب کرنے کے فیصلے کو فی الفور واپس لینا چاہئے انہوںنے کہا کہ قاد یانی اسلام و ملک دشمن سرگرمیوں میں مصروف ہیں یہ انگریز سامراج کے اشاروں پر وطن عزیز میں انتشار و افراتفری پھیلانے کو کوشش کررہے ہیں انہوں مز ید کہا کہ حکمرانوں کو اپنا قبلہ درست کرنا ہوگا ورنہ اسلام و ملک سے محبت کرنے والے ان کو گھر بھیج دینگے ۔

(جاری ہے)

عوام اگر حکمرانوں کو اقتدار پر بیٹھا سکتے ہیں تو وہ عوامی طاقت سے حکمرانوں کو اقتدار سے اتار بھی سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :