مردم شماری کے لیے اے ڈی سی آر فوکل پر سن مقرر

جمعرات 15 دسمبر 2016 20:13

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2016ء) ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان کی زیر صدارت مردم شما ری کے حوالے سے ایک اہم اجلاس ہوا۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز،اے ڈی سی (آر)،ڈی او (سی)،اے ڈی سی (جی) اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ڈی سی او لاہور نے مردم شماری کے حوالے جا ری کر دہ طریقہ کا ر کا جا ئزہ لیا اور اس ضمن میں تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایات جا ری کیں انہوں نے اسسٹنٹ کمشنرز کو کہا کہ مردم شماری کے لیے محکمہ ایجوکیشن کو اساتذہ کی ڈیوٹیاں لگائی جائیں اور ان کی فہرست بنا کر اے ڈی سی (آر) آفس میں جمع کروائی جائے۔

(جاری ہے)

ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر)محمد عثمان نے مردم شماری کے لیے اے ڈی سی (آر) کو فوکل پر سن مقرر کر دیا ہے اس موقع پر مردم شماری محکمہ سے تعلق رکھنے والے افسران نے ڈی سی او لاہور کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ مردم شماری کر نے کے لیے مختلف سرکل بنائے گئے ہیں جن میں سب سے اوپر تحصیل،اس کے بعد چارجز پھر سرکل اور آخر میں بلاک شامل ہے۔ضلع لاہور کے لیے 184چارجز،867سرکلز اور6766بلاکس بنائے گئے ہیں تا ہم ڈی سی او لاہور نے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ اساتذہ کی ڈیوٹیاں لگاتے وقت اس بات کو مدِ نظر رکھا جائے کہ ان کی رہا ئش کے قریب ترین بلاکس میں ان کو تعینات کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :