ہنگو پولیس کے 10ہیڈ کانسٹیبلان کی اگلے گریڈ میں ترقی

جمعرات 15 دسمبر 2016 18:18

ہنگو۔15دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2016ء) ہنگو پولیس کے 10ہیڈ کانسٹیبلان کی ترقی ۔ڈی پی او ہنگو شاہ نظر نے ترقی کے بیج لگائے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی پی ا و ہنگو آفس میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ضلع ہنگو پولیس کے ترقی پانے والے 10یڈ کانسٹیبلان امیل خان،خالد محمود،یقین علی،محمد آیاز،احسان علی،مختیار گل،نظیر بادشاہ ،عمر علی ،محب علی اور نعیم خان کو ڈی پی او شاہ نظر ،ڈی سی ہنگو احسان اللہ اور اے سی شاہد خان نے اے ایس آئی عہدے پر پروموشن بیج لگائیں۔

اس موقع پر ڈی پی او شاہ نظر نے کہا کہ پولیس عوام کی جان ومال کی محافظ فورس ہے اور ہر مشکل کی گھڑی میں لازوال قربانیاں دے کر عوام کو تحفظ فراہم کرنے اور امن بحالی میں فرنٹ لائن فورس کا کردار ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ پولیس عوام کی خدمت کو شعار بنائیں۔

متعلقہ عنوان :