سوات سکائوٹس کے نئے ریکورٹس فرائض کی بجاآوری کیلئے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور استعمال کرے ، قربان علی

جمعرات 15 دسمبر 2016 18:18

پشاور۔15دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2016ء) کلکٹر کسٹمز پشاور قربان علی خان نے کہا ہے کہ سوات سکائوٹس کے نئے ریکورٹس فزیکل ٹریننگ حاصل کرنے کے بعد اپنی صلاحیتوں سے انٹی سمگلنگ اور بارڈر کسٹمز سٹیشن پر اپنی ڈیوٹی ایمانداری اور جرات کے ساتھ سرانجام دیں گے اور مستقبل میں نئے دور کے نئے تقاضوں کو پورا کرنے اور ماڈل کسٹمز کلکٹریٹ پشاور کو صحیح معنوں میں ماڈل کلکٹریٹ بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ماڈل کسٹمز کلکٹریٹ پشاور میں 74ریکورٹس کو ٹریننگ مکمل کرنے پر سرٹیفیکیٹ دینے کے موقع پر کیا ۔ اس موقع پر ماڈل کسٹمز کلکٹریٹ میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ایڈیشنل کلکٹر کسٹمز یوسف حیدر اورکزئی ،ْ ایڈیشنل کلکٹر کسٹمز سید فضل محمد بھی موجود تھے ۔ سوات سکائوٹس کے ریکورٹس کو فرنٹیئر کور کے ٹریننگ سنٹر ورسک روڈ میں 2ماہ کی ٹریننگ دی گئی ۔ تقریب کے اختتام پر کلکٹر کسٹمز قربان علی خان نے ٹریننگ حاصل کرنے والے نئے ریکورٹس میں سرٹیفیکیٹ تقسیم کئے۔

متعلقہ عنوان :