وزیراعظم آئین کی شِق 62 /63کے تحت مبینہ جھوٹ بولنے پر فارغ ہو سکتے ہیں، خرم لطیف کھوسہ کی گفتگو

جمعرات 15 دسمبر 2016 18:10

وزیراعظم آئین کی شِق 62 /63کے تحت مبینہ جھوٹ بولنے پر فارغ ہو سکتے ہیں، ..

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 دسمبر2016ء) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء سردار لطیف کھوسہ کے حاحبزادہ بیرسٹر ومعروف قانون دان سردار خرم لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ نواز شریف نے پارلیمنٹ اور عوام سے پانامہ لیکس پر مبینہ طور پر بہت بڑا جھوٹ بو لا ہے۔ آئین کی شِق 62 /63پر اگر عمل کیا جائے تو وزیراعظم فارغ ہو سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

جمعرات کو انھوں نے اِن خیالات کا اظہاریہاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اور کہا کہ ہم نے ہمیشہ جمہوریت کا ساتھ دیا ہے نواز شریف کی زبان سے جمہوریت کا نا م اچھا نہیں لگتا تاریخ اُٹھا کر دیکھیں کہ کس پا رٹی نے جمہوریت کے لیے قربا نیاں دیں ہیںجمہوریت اسلامی روح سے مجلس شورا کا نام ہے جو ہمارے پیارے نبی اکرم ؐ نے ہمیں آپس میں کام کرنے کا طریقہ بتایاہم اُس جمہوریت کی بات کرتے ہیں۔

اس موقع پر سابق ایم ین اے چوہدری سجاد الحسن،پی ایس ایف پنجاب کے سیکرٹری جنرل محمد آصف خان بلوچ ،اِظہاالحق طور ایڈوکیٹ، شکیل احمد سلہریا ایڈوکیٹ بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے نزدیک جمہوریت کرپشن،جھوٹ،اور عوام سے دھوکہ دہی کانام ہے پی پی پی کی نئی قیادت پھر سے پنجاب کو ایک مظبوط قلعہ اور اوکاڑہ کو منی لاڑکانہ بنا کر دم لے گی ۔