صادق آباد،تیز رفتار ہائی ایسکی موٹر سائیکل کو ٹکر‘50سالہسوار جاں بحق

جمعرات 15 دسمبر 2016 18:06

صادق آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 دسمبر2016ء) تیز رفتار ہائی ایس نے موٹر سائیکل سوار کو ٹکر دے ماری‘ جس سے 50سالہ شخص جاں بحق ہو گیا ۔

(جاری ہے)

ٹبہ ظاہر پیر کا رہائشی پچا س سالہ غلام قادر گزشتہ شام صادق آباد شہر سے واپس اپنے گھر جارہا تھا کہ منٹھا ر روڈ پر ایک تیز رفتار ہائی ایس نمبری 7844ایم این وی نے اسے ٹکر دے ماری جس کے نتیجہ میں غلام قادر شدید زخمی ہوگیا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر دم توڑ گیا ‘اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122کا عملہ موقع پہنچا جنہوںنے موت کی تصدیق کر دی ،مقامی پولیس نے واقعہ کی کاروائی شروع کر دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :