صادق آباد،حکومت پنجاب سے ڈاکٹروں کے مطالبات پر ہمدردانہ غور کرے، ڈاکٹر لیاقت چوہان کا بیان

جمعرات 15 دسمبر 2016 18:06

صادق آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 دسمبر2016ء) پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن صادق آبا دکے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر لیاقت علی چوہان نے کہا ہے کہ ایسوسی ایشن رحیم یارخان پنجاب میں مسلط سنٹرل انڈکشن پالیسی کے خلاف ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن (وائی ڈی اے )کی حمایت کرتی ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ حکومت پنجاب سے اپیل کرتے ہیں کہ ڈاکٹروں کو پیشہ وارانہ ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے لئے انکے تمام مطالبات پر ہمدردانہ غور کرنا چاہیے اور خصوصا سنٹر انڈکشن پالیسی کو فوری طور پر منسوخ کر کے مستقبل کی کسی بھی محاذ آرائی سے بچایا جائے ۔

متعلقہ عنوان :