عوام کے جان ومال کاتحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے،ڈاکٹر راغب نعیمی

علماء دہشتگرد ی کے خاتمے اور قیام امن کیلئے ہرممکن کوشش کرتے رہیں گے،ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ کی گفتگو

جمعرات 15 دسمبر 2016 18:06

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 دسمبر2016ء) معروف مذہبی سکالر وناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ علامہ ڈاکٹرمحمدراغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ عوام کے جان ومال کاتحفظ ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے۔جمعرات کوان خیالات کااظہار انہوں نے جامعہ نعیمیہ میں علماء کرام کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیاں لمحہ فکریہ ہیں۔

عیدمیلاد النبی ؐ کے پرامن جلوسوں اورمحافل کے انعقادپر ریاستی ادارے مبارکباد کے مستحق ہیں۔میلاد النبی ؐ کی تقریبات پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات پرپولیس افسران اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی قابل تحسین ہے۔امن وامان کاقیام تمام محب وطن طبقات کی مشترکہ ذمہ دار ی ہے۔علماء اہل سنت دہشتگرد ی کے خاتمے اورامن کے قیام کیلئے ہرممکن کوشش کرتے رہیں گے۔

(جاری ہے)

مذہب کے نام پر انتشار اورفساد پھیلانے والے دین اسلام کے پرامن چہرے پرسیاہ دھبہ ہیں۔بھارتی جارحیت کوررکنے کیلئے عالمی برداری اپنے ذمہ داری پوری کرے۔دنیابھر میں مسلمانوں سے امتیازی سلوک اقوام متحدہ کے کارکردگی پرسوالیہ نشان ہے۔حلب میں انسانیت سوز کارروائیاں اورروہیگنا مسلمانوں پروحشیانہ تشد د قابل مذمت ہے۔اسرائیل اوربھارت کے توسیع پسندانہ عزائم عالمی امن کے خطرہ ہیں۔اسلامی ممالک کے سربراہان مسلمانوں پر ہونے والے ظلم وستم کے خلاف یک زبان ہوجائیں ۔

متعلقہ عنوان :