ْپنجاب کے عوام ملاوٹ شدہ اشیاء اور جعلی ادویات باعث بیمار ہو رہے ہیں ‘عوام کو بنیادی صحت کی سہولیات میسر نہیں ‘مریض سسکنے پر مجبور ہیں حکمران خود تو علاج کے لئے بیرون ملک چلے جاتے ہیں لیکن عوام کا کوئی پرسان حال نہیں

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عابد حسین صدیقی کا بیان

جمعرات 15 دسمبر 2016 18:06

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 دسمبر2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ پنجاب کے عوام ملاوٹ شدہ اشیاء اور جعلی ادویات کی وجہ سے بیمار ہو کر ہسپتال پہنچ رہے ہیں جہاں عوام کو بنیادی صحت کی سہولیات میسر نہیں اور مریض سسکنے پر مجبور ہیں حکمران خود تو علاج کے لئے بیرون ملک چلے جاتے ہیں لیکن عوام کا کوئی پرسان حال نہیں یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جعلی ادویات بنانے والے قوم و ملک کے بدترین دشمن ہیں اور یہ کوئی چھپے ہوئے بھی نہیں، یہ مافیا اتنا طاقتور ہو گیا ہے کہ پنجاب حکومت بھی اس پر قابو پانے سے قاصر نظر آتی ہے۔

(جاری ہے)

حکومت کی طرف اس مافیا کیخلاف سخت کارروائی اور اقدامات کی نوید سنائی جاتی ہے مگر بے سود۔ دھندا کرنے والے متعلقہ اداروں کے تعاون کے بغیر اونچا سانس بھی نہیں لے سکتے۔ ادویات بنانیوالے، فروخت کرنے اور ان کو تحفظ فراہم کرنے والے اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :