مولانا فضل الرحمن پیپلزپارٹی کے قائدین کی کردار کشی بند کریں ورنہ ہمارے کارکنان ان کا گھیرائو کریں گے

سابق وزیر مملکت انصاف و پارلیمانی امور مہرین انور راجہ کی کارکنوں سے بات چیت

جمعرات 15 دسمبر 2016 18:05

مولانا فضل الرحمن پیپلزپارٹی کے قائدین کی کردار کشی بند کریں ورنہ ہمارے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 دسمبر2016ء) سابق وزیر مملکت انصاف و پارلیمانی امور مہرین انور راجہ نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن پیپلزپارٹی کے قائدین کی کردار کشی بند کریں ورنہ ہمارے کارکنان ان کا گھیرائو کریں گے ، کارکنوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مولانا فضل الرحمن نے ہمیشہ اپنے مفاد کی سیاست کی ہے انہیں عوام کے مسائل کا ادراک نہیں ہے وہ صرف اپنے لئے پارلیمنٹ جاتے ہیں ، پیپلزپارٹی ملک کی سب سے مقبول جماعت ہے اور یہ واحد جماعت ہے جو وفاق کی علامت ہے ہمارے کارکنان اپنی قیادت کے خلاف ایک لفظ نہیں سن سکتے ،انہوں نے کہاکہ مولانا فضل الرحمن اپنی جماعت پر توجہ دیں ان کی جماعت کئی حصوں میں تقسیم ہوچکی ہے اور ان کے خلاف جمعیت علماء اسلام (ف) میں کئی گروہ بن چکے ہیں ، انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عوام کی نمائندگی ہے ،ہمارے قائدین عوام کے جذبات کی ترجمانی کرتے ہیں کیوں ان کے دل میں عوام کا درد ہے اور وہ عوام کے مسائل حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کرتے ہیں

متعلقہ عنوان :