مینجمنٹ پوزیشن کی تنخواہوں اور مراعات میں سکیل وائز 11ہزار سے 31 ہزار تک اضافہ

جمعرات 15 دسمبر 2016 18:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 دسمبر2016ء) حکومت نے سرکاری اداروں میں اہم پوسٹوں پرتعینات کنٹریکٹ ملازمین مینجمنٹ پوزیشن(ایم پی) کی تنخواہوں اور مراعات میں سکیل وائز 11ہزار سے 31 ہزار تک اضافہ کردیا ،سینئرایم پی ون کی تنخواہ میں 31ہزار، سینئر ایم پی ٹو کی تنخواہ میں 17ہزارروپے کا اضافہ،سینئرایم پی ون کی تنخواہ3لاکھ 55ہزار، سینئرایم پی ٹوکی تنخواہ ایک لاکھ93ہزارہوگئی،سینئرایم پی تھری کی تنخواہ میں 11ہزارروپے کا اضافہ، نئی تنخواہ ایک لاکھ 21ہزار ہوگئی،یم پی ون کی تنخواہ میں 25ہزار، ایم پی ٹو کی22، ایم پی تھری کی 11ہزار روپے کا اضافہ،ایم پی ون کی تنخواہ ایک لاکھ36، ایم پی ٹو کی ایک لاکھ21، ایم پی تھری کی ایک لاکھ 10ہزارہوگئی،جمعرات کو وزارت خزانہ کی طرف سے جاری، نوٹیفیکیشن کے مطابقتنخواہوں میں اضافے کا اطلاق یکم دسمبر 2016 سے ہوگا،، سینئر ایم پی ون کو گاڑی کیلئے 95ہزارروپے، ایم پی ٹو 70ہزار، ایم پی تھری کو65ہزار ملتے رہیںگے،(وخ)