کرم تنگی ڈیم منصوبے کے پہلے مرحلے کی تعمیر ،یو ایس ایڈ کی واپڈ ا کو 8 کروڑ 10 لاکھ امریکی ڈالر فراہمی

واپڈا اور امریکی ادارے کے درمیان معاہدہ اہم سنگ میل ہے، ہمایوں سیف اللہ ، سلیم سیف اللہ

جمعرات 15 دسمبر 2016 17:57

لکی مروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 دسمبر2016ء) سینئر پارلیمنٹرین ہمایون سیف اللہ خان اور مسلم لیگ کے مرکزی رہنماء سلیم سیف اللہ خان نے کرم تنگی ڈیم منصوبے کے پہلے مرحلے کی تعمیر کیلئے امریکی ادارہ یو ایس ایڈ کی طرف سے واپڈ ا کو 8 کروڑ 10 لاکھ امریکی ڈالر فراہم کرنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ گزشتہ روز انہوں نییو ایس ایڈ اور واپڈا کے مابین ہونے والے معاہدہ کو اہم سنگ میل اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ کرم تنگی ڈیم سمیت ملک کے دور دراز علاقوں میں ترقی کے حوالے سے آمریکی حکومت او ر یو ایس ایڈکی معاونت انہتائی قابل تحسین ہے۔

سیف اللہ برادران جو گزشتہ روز کرم تنگی ڈیم منصوبے کی پہلے مرحلے کی تعمیر کیلئے یو ایس ایڈ اور واپڈا کے درمیان ہونے والے معاہدے پر دستخط کے اہم تقریب میں خصوصی طور پر شرکت کی تھی نے اس موقع پر آمریکی سفیر ڈیوڈ ہیل ،وفاقی وزیر برائے پانی وبجلی خواجہ آصف ،ڈائریکٹر مشن یو ایس ایڈ جان گروکے ،چیئرمین واپڈا مزمل حسین ودیگر تمام حکام معاہد ہ کرنے پر اپنی اور پوری قوم کی طرف سے شکریہ ادا کیا۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر خواجہ آصف ، آمریکی سفیر ڈیوڈہیل ،چیئرمین واپڈا نے کرم تنگی ڈیم منصوبے کیلئے ہر فورم پر بھر پور اور طویل جدوجہد کرنے پر سیف اللہ برادران کی کوششوں کو بے حد دسراہتے ہوئے انہیں بھی زبردست خراج تحسین پیش کیااور کہا کہ طے پانے والا معاہدہ برادران کی مسلسل عملی کوششوں کا نتیجہ ہے۔ سیف اللہ برادران نے ڈیم کے پہلے مرحلے کے ساتھ ساتھ ڈیم کے دوسرے مرحلے پر بھی کام کے آغاز کیلئے فوری اقدامات لینے پر زور دیااور کہا کہ کرم تنگی ڈیم کیلئے خیبرپختونخوا کے جنوبی اضلاع کے عوام نے ایک طویل صبر سے کام لیا ہے کیونکہ ڈیم وہاں کے لاکھوں عوام کی زندگی میں کافی بہتری لانے اور درپیش آبنوشی و آبپاشی اور بجلی مسائل کو حل کرنے کا واحد ذریعہ ہے۔

متعلقہ عنوان :