معروف نعت خواں ومبلغ جنیدجمشید ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں دارالعلوم کراچی میں سپردخاک
نمازہ جنازہ معین خان اکیڈمی کے گراؤنڈ میں معروف عالم دین مولاناطارق جمیل نے پڑھائی،سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات،پولیس اوررینجرزکی بھاری نفری تعینات،نمازجنازہ اورتدفین کے موقع پررقت آمیزمناظر،نمازجنازہ میں سیاسی،سماجی،کھیلوں اورشوبزستاروں نے شرکت کی،ہم آج اللہ کی امانت اس کے سپردکرنے آئے ہیں۔مولانا طارق جمیل کانمازجناہ کے اجتماع سے خطاب
سمیرا فقیرحسین جمعرات 15 دسمبر 2016 14:46
کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15دسمبر2016ء) :حویلیاں طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے معروف ثناء خواں اور مبلغ جنید جمشیدکوجامعہ دارالعلوم کراچی کورنگی کے قبرستان میں ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں آہوں اور سسکیوں کے عالم میں سپردخاک کردیاگیاہے،نمازہ جنازہ معین خان اکیڈمی سے متصل گراؤنڈ میں مولاناطارق جمیل کی اقتداء میں اداکی گئی۔
نماز جناہ میں جید علمائے کرام، سابق اور موجودہ قومی کرکٹرز ، شوبز ستاروں سمیت اہم سیاسی و سماجی شخصیات اور ہزاروں کی تعداد میں عوام نے شرکت کی۔ جنید جمشید کی نماز جنازہ سے قبل مولانا طارق جمیل نے بیان بھی کیا ۔جس میں انہوں نے دنیا و آخرت کے اہم پہلوں پر روشنی ڈالی۔جنید جمشید کی نماز جنازہ کے موقع پر سیکیورٹی کے بھی انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے، گرانڈ کے اندر اور باہر پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری کو تعینات کیا گیا جب کہ گرانڈ کو بم ڈسپوزل اسکواڈ اور سراغ رساں کتوں کی مدد سے بھی سرچ کیا گیا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
-
آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاترہے۔ چیف جسٹس
-
ریاستہائے متحدہ امریکہ اورپاکستان کے درمیان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹی آئی ایف ای) کا بین المذاکرہ اجلاس
-
مارگلہ کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مارگلہ ٹریل پٹرول کا آغاز کر رہے ہیں ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹویٹ
-
وزیراعلی مریم نواز شریف نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
ایف بی آرکا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ناکام
-
خیبر پختونخواہ حکومت کا لاکھوں ٹن گندم کی خریداری کا فیصلہ
-
بھارتی شہری نے پاکستانی لڑکی کو دل کا عطیہ کرکے نئی زندگی دے دی
-
نجی شعبہ زراعت تبدیل کرنے میں موثر کردار ادا کرسکتا ہے، وزیرخزانہ
-
افغان شہریوں کو ڈھائی لاکھ روپے لیکر شناختی کارڈ جاری کرنیوالا نادرا کا افسر گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.