کھلے سمندر میں چینی فضائیہ کی فوجی مشقیں معمول کی سرگرمیاں ہیں ،ترجمان چینی فضائیہ

سمندروں کے اوپر سے پرواز چینی فضائیہ کا مشن اور ذمہ داری ہے ، یہ جائز معقول اور قانونی ہے

جمعرات 15 دسمبر 2016 13:33

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 دسمبر2016ء) فضائیہ کے ایک ترجمان نے جمعرات کو کہا کہ کھلے سمندر میں چینی فضائیہ کی طرف سے کی جانیوالی حالیہ مشقیں معمول کی فوجی سرگرمیاں ہیں۔ترجمان شین جنکی نے ان میڈیا اطلاعات کے جوا ب میں کہ چینی فضائیہ کے طیاروں نے بحیرہ جنوبی چین ،رود بارے باشی اور خلیج مائی یاکو پر پروازیں کیں کہا کہ سمندروں پر پرواز یں چینی فضائیہ کا مشن اور ذمہ داری ہے اور یہ جائز معقول اور قانونی ہے ۔

(جاری ہے)

ترجمان نے کہا کہ چینی فضائیہ نے دو سال قبل کھلے سمندر میں معمول کی مشقیں شروع کرنے کے بعد سے مختلف گڑ بڑ سے نمٹا ہے اور اپنی سمندری جنگی صلاحیتوں کو آزمایا ہے ۔شین نے کہا کہ چینی فضائیہ ایک دفاعی فوجی قوت ہے اور اس کی دفاعی قوت اس کے قومی مفادات سے ہم آہنگ ہونی چاہئے ۔ترجمان نے کہا کہ چینی فضائیہ کھلے سمندر میں باقاعدگی سے مشقیں کرتی رہے گی اور قومی خود مختاری سلامتی اور ترقیاتی مفادات کے تحفظ میں اس کی اپنی صلاحیتوں میں مزید اضافہ کرے گی ۔

متعلقہ عنوان :