ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا پول کھول دیا
سمیرا فقیرحسین جمعرات 15 دسمبر 2016 12:30
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15 دسمبر 2016ء) : نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا پول کھول دیا ۔ تفصیلات کے مطابق اپنے پروگرام میں دیگر نجی ٹی وی چینلز کے پروگرامز کے کلپ شامل کرکے انہوں نے اسحاق ڈار کو آڑے ہاتھوں لے لیا ۔ قومی اسمبلی میں اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ میری بیرون ملک کوئی جائیداد نہیں ہے ، اگر بیرون ملک میری کوئی جائیداد ہوئی تو میں چیلنج کرتا ہوں کہ لا کر دکھائیں اور میں ہمیشہ کے لیے سیاست سے مستعفی ہوجاؤں گا۔
جبکہ اگلے ہی کلپ میں ان کے اور ان کے بیٹوں کے بنائے گئے فلیٹس اور 10 منزلہ رہائشی عمارت کی تفصیلات فراہم کی گئیں۔ ان بیٹوں کے اثاثے ان کے والد اور والدہ کے ظاہر کردہ اثاثوں سے کہیں زیادہ ہیں،مزید یہ کہ اسحاق ڈار کو ملک کو پہنچنے والے نقصان اور کرپشن کے سبب ملکی خزانے کو ہونے والے نقصانات سے متعلق کوئی علم ہی نہیں تھا ۔(جاری ہے)
ڈاکٹر عامر لیاقت نے کہا کہ ایک وزیر خزانہ ہوتے ہوئے اسحاق ڈار کو ان سب باتوں کا علم نہیں تھا ۔
انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار نے ہر جگہ جھوٹ بولا اور اب جو ورلڈ بنک نے سندھ طاس معاہدے سے متعلق بھارت کو انتباہ کیا ہے ، کہیں اس پر بھی اسحاق ڈار یہ نہ کہہ دیں کہ یہ ان کی وجہ سے ہوا ہے ۔ لیکن میں بتا دوں کہ جو بھی کیا ورلڈ بنک نے کیا ہے اس میں اسحاق ڈار کا کوئی کردار نہیں ہے ۔ ڈاکٹر عامر لیاقت نے مزید کیا کہا آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
نو مئی: فوج کے غصے اور خان کی مقبولیت میں کوئی کمی نہیں آئی
-
کورکمانڈر ہاؤس تک کتنے ناکے لگے ہوتے ہیں، 9 مئی کو پولیس کہاں تھی؟
-
خیبرپختونخواہ کسانوں سے 3900 روپے کی قیمت پر گندم خریداری مہم شروع کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا
-
قوم اور پاکستان نو مئی کے مجرموں کو بھولے ہیں نہ بھولیں گے
-
جتنی بھی سیاسی جماعتیں ہیں، وہ فارم 47 کے چھتری تلے سرکاری سسٹم میں آ گئی ہیں
-
پاکستان اور عالمی بنک اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے پارٹنرشپ فریم ورک پر کام کرنے پر متفق
-
وزیر اعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
تکنیکی و فنی تعلیم کو یکساں کرنے اور بیرون ملک پاکستانی افرادی قوت کیلئے پاکستان سکل کمپنی اور سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کافیصلہ
-
33 سی ایم اسپیشل پراجیکٹس کی ٹائم لائن کے اندرتکمیل کے لیے ہدایات جاری
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے جمہوریہ قازقستان کے سفیر کی ملاقات، شہدا کے بچوں کیلئے قازقستان میں سٹڈی کیلئے سکالرشپ کا اعلان
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.